SmartThings رازداری کا نوٹس

مؤثر ہونے کی تاریخ: 18 اکتوبر 2024

Samsung Electronics Co., Ltd. (“Samsung”) میں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے کسٹمرز کے لیے رازداری کتنی اہم ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رازداری کا یہ نوٹس تیار کیا ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے جمع اور استعمال کرتے ہیں۔

https://account.samsung.com/membership/terms/privacypolicy پر موجود ہماری رازدای کی پالیسی کا اطلاق آپ کے ذریعے SmartThings کے استعمال پر بھی ہوتا ہے۔ ہماری رازداری کی پالیسی میں اس بارے میں مزید معلومات ہیں کہ ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے حقوق اور ہم سے رابطے کے طریقے کی معلومات بھی شامل ہے۔ اس رازداری کے نوٹس کے علاوہ ہماری رازداری کی پالیسی بھی پڑھیں۔ البتہ، ہم SmartThings کے لیے آپ کی معلومات کا کس طرح استعمال کرتے ہیں اس سلسلے میں اس رازداری کے نوٹس کو ہمیشہ رازداری کی پالیسی پر ترجیح حاصل ہوگی۔

ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں؟

SmartThings کے ذریعے، Samsung آپ کے بارے میں متعدد طریقوں سے معلومات حاصل کرتا اور محفوظ رکھتا ہیں۔

وہ معلومات جو آپ براہ راست فراہم کرتے ہیں

آپ کے SmartThings کے استعمال سے متعلق معلومات

آپ کی فراہم کردہ معلومات کے علاوہ، ہم آپ کے آلات پر موجود سافٹ ویئر کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے آپ کے ذریعہ SmartThings کے استعمال کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گے۔ ہم اکٹھا کریں گے:

ہم آپ کے اسمارٹ ٹی وی اور دیگر آلات کے بارے میں وہ معلومات بھی جمع کریں گے جو آپ SmartThings ایپ اور SmartThings ہب میں شامل کرتے اور جوڑتے ہیں، اور ان آلات کے آپ کے ذریعے استعمال کی معلومات ایسے طریقوں سے جمع کریں گے جن کا بیان ہم کلیکشن کے وقت یا بصورت دیگر آپ کی علیحدہ رضامندی کے ساتھ کریں گے۔

ہم آپ سے کوئی حساس ذاتی ڈیٹا جان بوجھ کر یا ارادتاً جمع نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ SmartThings ایپ اور دیگر گھریلو IoT آلات کا استعمال کرتے وقت غیر ارادی طور پر حساس معلومات ہمارے ساتھ شیئر نہیں ہوں گی، جیسے کہ آپ کے آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگز کے اجزاء جب آپ آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ آلات کو SmartThings سے جوڑتے ہیں۔ اگر آپ SmartThings کے پاس ایسی معلومات جمع کرتے ہیں جو حساس نوعیت کی ہے تو، انہیں بھی درج ذیل مقاصد کے لیے اکٹھا اور استعمال کیا جائے گا، البتہ ہم اس ڈیٹا کا استعمال مارکیٹنگ، حسب ضرورت تجاویز فراہم کرنے، یا ہماری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نہیں کریں گے۔

ہم آپ، آپ کے آلات اور ایپلیکیشنز، اور آپ کے ذریعہ ان طریقوں سے SmartThings کے استعمال کے متعلق دیگر معلومات بھی جمع کر سکتے ہیں جن کی وضاحت ہم آپ کو جمع آوری کے وقت یا بصورت دیگر آپ کی رضامندی سے کرتے ہیں۔

ہم آپ کی معلومات کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

ہم اکٹھا کردہ معلومات کا استعمال درج ذیل مقاصد کے لیے کرتے ہیں:

Samsung Electronics، یا ہمارے کسی ملحقہ ادارے، کاروباری پارٹنرز، یا کسٹمرز کے حقوق، املاک، اور/یا سلامتی کا تحفظ کرنے کے لیے۔

ہم آپ کی معلومات کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں؟

ہم داخلی طور پر اپنے کاروبار کے اندر اور درج ذیل اداروں پر آپ کی معلومات کا افشاء کریں گے، لیکن یہ صرف مذکورہ بالا مقاصد کے لیے ہوگا۔

ہم آپ کی معلومات کو کتنے عرصے تک اپنے تصرف میں رکھتے ہیں اور یہ کہاں جاتی ہے؟

آپ کا ڈیٹا کب تک تصرف میں رکھا جائے گا اس کا دار و مدار اس قانونی بنیاد پر ہے جس پر آپ کے ڈیٹا پر عمل کاری کا انحصار ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے ساتھ اپنے معاہدے کو انجام دینے کے لیے ہم جس ڈیٹا پر عمل کاری کرتے ہیں، وہ ہم سے اس وقت تک ڈیٹا برقرار رکھنے کا تقاضہ کرتا ہے جب تک آپ SmartThings استعمال کرتے ہیں۔ جب تک آپ SmartThings کے فعال صارف ہیں، ہم اس ڈیٹا کو تصرف میں رکھیں گے اور اس پر عمل کاری کریں گے۔ ڈیٹا جیسے کہ آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات، آلہ کی معلومات اور شناخت کاران اس زمرے میں آتے ہیں۔

وہ ڈیٹا جس پر ہم اپنے کاروباری مفادات کو پروموٹ کرنے کے لیے عمل کاری کرتے ہیں، جیسے SmartThings کا آپ کا استعمال، اس کو صرف اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک ان مقاصد کے لیے ضروری ہوتا ہے جن کے لیے انہیں اکٹھا کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، یہ ڈیٹا تجزیات انجام دینے کے لیے اکٹھا کیا جا سکتا ہے تاکہ ہم SmartThings میں اصلاحات کر سکیں، یا ہم ان استفسارات کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا پر عمل کاری کر سکتے ہیں جنہیں آپ نے اپنے کسٹمر سروس کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے SmartThings کے ذریعے یا ان کے متعلق کیا ہے۔

اس کے علاوہ، ہم آپ کی رضامندی کی بنیاد پر آپ کے ڈیٹا پر بھی عمل کاری کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنی رضامندی واپس لیتے ہیں تو ہم آپ کے اس ڈیٹا پر عمل کاری کرنا بند کر دیں گے جو آپ کی رضامندی پر منحصر ہوتا ہے، لیکن یہ آپ کے رضامندی واپس لینے سے پہلے اکٹھا کردہ ڈیٹا کی عمل کاری کو متاثر نہیں کرے گا جب تک کہ وہ مقاصد حاصل نہ کر لیے جائیں جن کے لیے اس طرح کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا۔

براہ کرم نوٹ کریں کہ اگرچہ ہمارا مقصد آپ کے ڈیٹا کو اوپر بیان کردہ مدت تک تصرف میں رکھنا ہے، لیکن قابل اطلاق قانون‎‎ کے مطابق آپ کے ڈیٹا پر مزید عمل کاری کی جا سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی مخصوص قانونی دستاویز ہمارے لیے ڈیٹا کے ایک مخصوص حصے کو تصرف میں رکھنے کا تقاضہ کرتی ہے تو ہم اس کی تعمیل کریں گے اور اس ڈیٹا کو اس وقت تک تصرف میں رکھیں گے جب تک کہ مطلوبہ تصرف میں رکھنے کی مدت ختم نہیں ہو جاتی۔

جب تک آپ کا ڈیٹا ہمارے تصرف میں ہوتا ہے، آپ کا ڈیٹا ہمیشہ مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ مشروط رہے گا۔

ڈیٹا کی بین الاقوامی منتقلی

SmartThings کے آپ کے استعمال میں آپ کی ذاتی معلومات کی دیگر ممالک تک اور ان میں منتقلی، ذخیرہ کاری اور عمل کاری شامل ہوگی؛ اس طرح کے ممالک میں، بغیر تحدید، یورپی اکنامک ایریا کے ممالک، جمہوریہ کوریا، ریاستہائے متحدہ، کینیڈا، ہندوستان اور فلپین شامل ہیں۔ سبھی بین الاقوامی ڈیٹا کی منتقلیاں قانونی تقاضوں کے ساتھ مشروط ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ذاتی معلومات پر بحفاظت اور آپ کی توقع کے مطابق عمل کاری کی جاتی ہے۔

رازداری کے اس نوٹس میں اپ ڈیٹس

آپ کو اس بارے میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطلع کرنے کے لیے کہ ہم SmartThings میں کیسے آپ کی معلومات جمع اور ان پر کارروائی کرتے ہیں یا متعلقہ قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے اس رازداری کے نوٹس کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ وہ تاریخ جب اس دستاویز کو آخری بار اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اس رازداری نوٹس کے اوپر کی جانب دکھائی گئی ہے۔

ورژن: 1.9.0

آخری ورژن