SmartThings رازداری کا نوٹس
مؤثر ہونے کی تاریخ: 28 دسمبر، 2020
Samsung Electronics Co., Ltd. (“Samsung”) میں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے کسٹمرز کے لیے رازداری کتنی اہم ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رازداری کا یہ نوٹس تیار کیا ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کیسے جمع اور استعمال کرتے ہیں۔
https://account.samsung.com/membership/terms/privacypolicy پر موجود ہماری رازدای کی پالیسی کا اطلاق آپ کے ذریعے SmartThings کے استعمال پر بھی ہوتا ہے۔ ہماری رازداری کی پالیسی میں اس بارے میں مزید معلومات ہیں کہ ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں۔ اس میں آپ کے حقوق اور ہم سے رابطے کے طریقے کی معلومات بھی شامل ہے۔ اس رازداری کے نوٹس کے علاوہ ہماری رازداری کی پالیسی بھی پڑھیں۔ البتہ، ہم SmartThings کے لیے آپ کی معلومات کا کس طرح استعمال کرتے ہیں اس سلسلے میں اس رازداری کے نوٹس کو ہمیشہ رازداری کی پالیسی پر ترجیح حاصل ہوگی۔
ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں؟
SmartThings کے ذریعے، Samsung آپ کے بارے میں متعدد طریقوں سے معلومات حاصل کرتا اور محفوظ رکھتا ہیں۔
وہ معلومات جو آپ براہ راست فراہم کرتے ہیں
- آپ کے اکاونٹ کی معلومات: SmartThings آپ کے اکاؤنٹ کی ایسی معلومات جمع کرے گا، جو آپ کی SmartThings خدمات کے آغاز اور فراہمی کے لیے ضروری ہے۔ اس میں آپ کا نام، Samsung account آئی ڈی، ای میل پتہ، ڈاک کا پتہ، فون نمبر، صارف نام اور پاس ورڈ شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات میں نہ صرف وہ معلومات شامل ہوگی جو آپ نے SmartThings ایپ میں Samsung account تخلیق کرنے کے لیے درج کی تھی، بلکہ ان فریق ثالث سروس پارٹنرز کی جانب سے ایپس میں موجود اکاؤنٹ کی معلومات بھی شامل ہوں گی جنہیں آپ SmartThings تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں۔
آپ کے SmartThings کے استعمال سے متعلق معلومات
آپ کی فراہم کردہ معلومات کے علاوہ، ہم آپ کے آلات پر موجود سافٹ ویئر کے ذریعے اور دیگر ذرائع سے آپ کے ذریعہ SmartThings کے استعمال کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گے۔ ہم اکٹھا کریں گے:
- ایپ کے استعمال کی معلومات: ہم آپ کے SmartThings ایپ کے استعمال کے دوران تخلیق کردہ استعمال کی معلومات جمع کریں گے، جیسے ایپ کے لاگز ، گروپس، ضوابط، اور مقام کے نام، اور کنفیگریشن کے متعلق دیگرمعلومات۔
- ہوم IoT ڈیوائس کی معلومات: چونکہ SmartThings متعدد ہوم اپلائنسز، سینسرز، SmartThings ہب، سمارٹ بلبس، پروڈکٹس، گھروں کے نگراں کیمرے اور دیگر آلات، جو SmartThings سے جڑے ہوں (“گھروں کے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) آلات”) کے سیٹس پر مشتمل ہو سکتا ہے، لہذا SmartThings آپ کے گھروں کے IoT آلات کے استعمال سے متعلق معلومات بھی جمع کرے گی، جیسے گھروں کے IoT آلات کے ماڈل، نام، گروپ کا نام یا عرفیت اور مقام کا نام اور آلہ کو تفویض کردہ دیگر سیٹنگز، تقریب اور تقریب کی سیٹنگز (مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے گھر کے IoT آلہ پر ایک شیڈیول یاد دھانی ڈسپلے کرنے کا سیٹ اپ کرتے ہیں)، جو اس آلہ کو دیا گیا ہو، نیٹ ورک کنکشن کی معلومات اور اطراف کے نیٹ ورک کے ماحول کی معلومات، ملک کا موبائل کوڈ، موبائل نیٹ ورک آپریٹر، او ایس کا ورژن، آئی پی پتہ اور آئی ایم ای آئی، سینسر اور کنفیگریشن ڈیٹا، غلطی اور خراب کارکردگی کے لاگز، آلہ کا شناخت کار (جیسے آئی سی سی آئی ڈی)، اور خودکار نام۔ اس طرح کی معلومات کو پروسیس کرنے کا بنیادی مقصد آپ کی طلب کردہ خدمت کی فراہمی ہے (البتہ اس کا استعمال ڈیٹا کا تجزیہ کرنے اور ہمیں حسب ضرورت مارکیٹنگ مواصلات کا اہل بنانے کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے، جہاں آپ نے ہمیں علیحدہ منظوری دی ہو)۔ آپ کو خدمت فراہم کرنے کے لیے آپ کی معلومات کے استعمال سے متعلق مثالیں ذیل میں پیش کی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ کسی موشن سینسر کا استعمال کرتے ہیں، تو SmartThings ایک انتباہ کو بھیجے جانے کا اہل بنانے کے لیے سینسر کے ذریعے پتہ لگائی گئی معلومات جمع کرے گا، (جیسے آپ کے گھر میں حرکت کے بارے میں بتانے والے لاگز، یا روشنیاں خود بخود آن یا آف ہو گئی ہوں، یا اگر آپ کے گھر میں غیر متوقع حرکت ہو)۔ SmartThings ان گھریلو آلات کے استعمال/سیٹنگز کی معلومات بھی جمع کرتا ہے جو SmartThings سے جڑے ہوئے ہوں، اگر آپ ان خصوصیات کو آن کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے ریفریجریٹر کے اندر کا درجۂ حرارت، وقت کی معلومات جو یہ دکھاتی ہو کہ آپ نے ایئر کنڈیشنر کو کتنی دیر تک استعمال کیا ہے، اور دیگر معلومات ان فنکشنز کے بارے میں جمع کی جائیں گی جن کو آپ نے منتخب کیا ہے، نہ صرف آپ کے موبائل ایپ کے ذریعے اس آلہ/سازوسامان کا اسٹیٹس ڈسپلے کرنے کے لیے، بلکہ آپ کے ذریعہ IoT آلات کے استعمال کو سمجھنے اور اس طرح ہماری خدمات کو بہتر بنانا جاری رکھنے کے لیے بھی۔ مذکورہ بالا ذاتی ڈیٹا کے علاوہ، ہم آپ کے dump logs کا بھی استعمال کریں گے، یہ ایسی فائلیں ہیں جن میں آپ کے آلات کی تکنیکی غلطیاں درج ہوتی ہیں۔ ان dump logs کا استعمال آپ کو صرف درکار تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اور SmartThings ایپ اور IoT آلات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے گا۔
- گھر کے نگراں کیمرہ کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو اور آڈیو کلپس: اگر آپ SmartThings کے ساتھ ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ آلات جوڑتے ہیں، تو SmartThings آپ کی پسند کی بنا پر، آپ کو SmartThings ایپ میں خدمت فراہم کرنے کے لیے ایسے آلات کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو یا آڈیو کلپس جمع کرے گا۔
- تصاویر، ویڈیو کلپس: اگر آپ دیگر SmartThings صارفین یا آلات کے ساتھ اپنے آلہ پر ذخیرہ کردہ اپنی تصاویر یا ویڈیو کپلس شیئر کرنے کا انتخاب کرتے ہیں (جو ہوم مانیٹرنگ کیمرہ کے ذریعہ ریکارڈ نہ کی گئی ہوں) تو، SmartThings تصویریں اور ویڈیو کلپس اکٹھا کرے گی۔
- وائس کی معلومات: اگر آپ اپنی گفتگو، بشمول وائس کمانڈز کے بارے میں SmartThings کی معلومات کو کنٹرول کرنے کے لیے وائس کمانڈز کا استعمال کرتے ہیں تو، یہ آپ کے کمانڈ پر کارروائی کے لیے SmartThings سرورز کے ذریعہ ریلے کیا جائے گا۔
- مقام کی معلومات: اگر آپ مقام کا ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرنے کی رضامندی دیتے ہیں تو، ایسی خدمت یا خصوصیت فراہم کرنے کے لیے آپ کا جیولوکیشن ڈیٹا استعمال کیا جائے گا جس کے لیے مقام کی معلومات درکار ہے۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کے مقام کی معلومات پر عمل درآمد کیا جائے، تو آپ SmartThings سیٹنگز میں اسے بند کر سکتے ہیں۔
- سمارٹ ٹی وی کی معلومات: اگر آپ Samsung Smart TV کو SmartThings سے جوڑتے ہیں، تو آپ نے جو اسمارٹ ٹی وی خریدا ہے اس کے اجزا کی معلومات جمع کی جائے گی، ساتھ ہی واؤچر یا گفٹ کارڈ کے نمبرز؛ اور ایسی معلومات جو آپ کو اپنے ٹی وی پر یاد دھانی اور کیلنڈر نوٹیفکیشن سیٹ کرنے کے لیے فراہم کرتے ہیں وہ بھی جمع کی جائیں گی۔
ہم آپ کے اسمارٹ ٹی وی اور دیگر آلات کے بارے میں وہ معلومات بھی جمع کریں گے جو آپ SmartThings ایپ اور SmartThings ہب میں شامل کرتے اور جوڑتے ہیں، اور ان آلات کے آپ کے ذریعے استعمال کی معلومات ایسے طریقوں سے جمع کریں گے جن کا بیان ہم کلیکشن کے وقت یا بصورت دیگر آپ کی علیحدہ رضامندی کے ساتھ کریں گے۔
ہم آپ سے کوئی حساس ذاتی ڈیٹا جان بوجھ کر یا ارادتاً جمع نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ SmartThings ایپ اور دیگر گھریلو IoT آلات کا استعمال کرتے وقت غیر ارادی طور پر حساس معلومات ہمارے ساتھ شیئر نہیں ہوں گی، جیسے کہ آپ کے آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگز کے اجزاء جب آپ آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ آلات کو SmartThings سے جوڑتے ہیں۔ اگر آپ SmartThings کے پاس ایسی معلومات جمع کرتے ہیں جو حساس نوعیت کی ہے تو، انہیں بھی درج ذیل مقاصد کے لیے اکٹھا اور استعمال کیا جائے گا، البتہ ہم اس ڈیٹا کا استعمال مارکیٹنگ، حسب ضرورت تجاویز فراہم کرنے، یا ہماری خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نہیں کریں گے۔
ہم آپ، آپ کے آلات اور ایپلیکیشنز، اور آپ کے ذریعہ ان طریقوں سے SmartThings کے استعمال کے متعلق دیگر معلومات بھی جمع کر سکتے ہیں جن کی وضاحت ہم آپ کو جمع آوری کے وقت یا بصورت دیگر آپ کی رضامندی سے کرتے ہیں۔
ہم آپ کی معلومات کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
ہم اکٹھا کردہ معلومات کا استعمال درج ذیل مقاصد کے لیے کرتے ہیں:
- آپ کی شناخت اور تصدیق کے لیے؛
- آپ کو SmartThings ایپ میں آپ کے گھریلو IoT آلات کو کنٹرول کرنے کا اہل بنانے کے لیے؛
- SmartThings ایپ میں آپ کی درخواست کردہ خدمات یا خصوصیات فراہم کرنے کے لیے؛
- آپ کی درخواستوں اور سوالات کے جواب دینے کے لیے، اور آپ سے SmartThings کے بارے میں مواصلت کرنے کے لیے؛
- آپ کو مدد فراہم کرنے کے لیے جب آپ SmartThings ایپ یا گھریلو IoT آلات کے لیے تکنیکی مدد اور دیگر رکھ رکھاؤ خدمات کی درخواست کرتے ہیں؛
- SmartThings سے جڑے گھریلو IoT آلات سے متعلق غلطیوں کے لیے دور سے رکھ رکھاؤ خدمات فراہم کرنے کے لیے اگر آپ کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کرتے ہیں؛
- آپ کی اکاؤنٹ معلومات کو لنک کرنے یا بصورت دیگر فریق ثالث خدمت شراکت داران کی منتخب کردہ ایپس، آلات، خصوصیات اور خدمات کے ساتھ باہم تعامل کرنے کے لیے؛
- ہمارے کاروبار کو چلانے، اس کی قدر پیمائی کرنے اور اسے بہتر بنانے (بشمول نئی مصنوعات اور خدمات کا فروغ؛ ہماری مصنوعات اور خدمات کو افزوں اور بہتر بنانے اور SmartThings؛ اپنی مصنوعات اور خدمات کا تجزیہ کرنے؛ ڈیٹا کی تجزیہ کاری انجام دینے؛ اور اکاؤنٹنگ، آڈیٹنگ اور دیگر اندرونی امور کو انجام دینے) کے لیے؛
- گھریلو IoT آلات سے متعلق حسب ضرورت سفارشات اور دیگر مفید خدمات یا خصوصیات فراہم کرنے کے لیے؛
- اگر آپ اپنے Samsung account میں حسب ضرورت خدمات آن کرتے ہیں، تو ان مقاصد کے لیے SmartThings ایپ کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے؛ آپ یہاں کلک کرکے ہماری حسب ضرورت خدمت کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں؛
- اگر آپ کے پاس Samsung Smart TV ہے، تو (i) آپ کو اسمارٹ ٹی وی ڈیجیٹل اجزا خریدنے کا اہل بنانے کے لیے، (ii) اسمارٹ ٹی وی ڈیجیٹل اجزا کی سرگزشت فراہم کرنے کے لیے، (iii) آپ کو اسمارٹ ٹی وی ڈیجیٹل اجزا کے لیے یاد دھانی سیٹ کرنے کی سہولت دینے کے لیے اور (iv) آپ کو اپنے Samsung Smart TV پر کیلنڈر نوٹیفکیشن وصول کرنے کا اہل بنانے کے لیے؛
- جہاں آپ نے ہماری جانب سے مارکیٹنگ والی مواصلات وصول کرنے کی الگ سے اجازت دی ہے، وہاں ہم آپ کو زیادہ متعلقہ مارکیٹنگ فراہم کرنے کے لیے، آپ کے آلہ اور ان گھریلو IOT آلات، جنہیں آپ SmartThings سے جوڑتے ہیں، سے متعلق معلومات کو اس ڈیٹا کے ساتھ ملا سکتے ہیں جو ہم نے آپ کے بارے میں دیگر ذرائع، خاص طور پر آپ کے Samsung Account سے جمع کی ہے۔
- قوانین، اںضباطی ذمہ داریوں، اور قانونی طریق کار کی تعمیل کرنے؛ اور
Samsung Electronics، یا ہمارے کسی ملحقہ ادارے، کاروباری پارٹنرز، یا کسٹمرز کے حقوق، املاک، اور/یا سلامتی کا تحفظ کرنے کے لیے۔
ہم آپ کی معلومات کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں؟
ہم داخلی طور پر اپنے کاروبار کے اندر اور درج ذیل اداروں پر آپ کی معلومات کا افشاء کریں گے، لیکن یہ صرف مذکورہ بالا مقاصد کے لیے ہوگا۔
- ملحقہ ادارے: وہ Samsung Electronics گروپ کمپنیاں جن کو ہم کنٹرول کرتے ہیں یا ہماری ملکیت ہیں؛
- کاروباری شرکاء: ہم آپ کو SmartThings فراہم کرنے کے لیے جن شرکاء کے ساتھ کام کرتے ہیں، جیسے کہ فریق ثالث پروڈکٹس یا خدمات جنہیں آپ SmartThings سے جوڑ سکتے ہیں تاکہ آپ ان پروڈکٹس اور خدمات کو کنٹرول کر سکیں۔ یہ کاروباری پارٹنرز آپ کی ذاتی معلومات کو کنٹرول اور ان کا بندوبست کرتے ہیں؛
- خدمت فراہم کنندگان: محتاط طور پر منتخب کردہ کمپنیاں جو ہمارے لیے یا ہماری جانب سے خدمات پیش کرتی ہیں، جیسے کہ کلاؤڈ پلیٹ فارم فراہم کنندگان جو ہماری جانب سے ڈیٹا کو برقرار رکھتے ہیں۔ یہ فراہم کنندگان آپ کی معلومات کا تحفظ کرنے کے بھی پابند ہیں۔
- قانون کے ذریعے مطلوب ہونے یا SmartThings کے تحفظ کے لیے دیگر فریقین: مثال کے طور پر، قانون، قانونی طریق کار، یا سرکاری حکام کے ذریعہ عدالتی فرمان کے تحت آپ کی معلومات کا افشاء کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔ یہ لوگ قانون کے نفاذ، قومی سلامتی، انسداد دہشت گردی، یا عوامی سیکیورٹی سے متعلق دیگر مسائل کے لیے ہم سے آپ کی معلومات طلب کر سکتے ہیں۔
- کارپوریٹ لین دین سے متعلق دیگر فریق: ہم آپ کی معلومات کو کسی انضمام یا منتقلی، اکتساب یا فروخت کے حصے کے طور پر، یا دیوالیہ ہونے کی صورت میں فریق ثالث پر منکشف کر سکتے ہیں؛ اور
- آپ کی رضامندی سے یا آپ کی ہدایت پر دیگر فریق: اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ افشا کرنے کے طریقوں کے علاوہ، ہم آپ کے بارے میں معلومات کو تیسرے فریق کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جب آپ اس طرح شیئر کرنے کے لیے علیحدہ طور پر رضامندی دیں یا اس کی درخواست کریں۔
رازداری کے اس نوٹس میں اپ ڈیٹس
آپ کو اس بارے میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطلع کرنے کے لیے کہ ہم SmartThings میں کیسے آپ کی معلومات جمع اور ان پر کارروائی کرتے ہیں یا متعلقہ قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے اس رازداری کے نوٹس کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ وہ تاریخ جب اس دستاویز کو آخری بار اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اس رازداری نوٹس کے اوپر کی جانب دکھائی گئی ہے۔
آخری ورژن