SmartThings رازداری کا نوٹس
آخری بار اپ ڈیٹ: 19 مئی، 2020
Samsung Electronics Co., Ltd میں، ہم جانتے ہیں کہ ہمارے کسٹمرز کے لیے رازداری کتنی اہم ہے۔ ہم SmartThings کے لیے ڈیٹا کنٹرولر ہیں اور ہم نے رازداری کا یہ نوٹس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تخلیق کیا ہے کہ آپ اس بات کو سمجھیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کیسے جمع اور استعمال کرتے ہیں۔
ہماری رازداری کی پالیسی کا اطلاق بھی آپ کے ذریعے SmartThings کے استعمال پر بھی ہوتا ہے۔ ہماری رازداری کی پالیسی میں اس بارے میں مزید معلومات ہیں کہ ہم آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں۔ اس میں یہ معلومات بھی شامل ہے کہ ہم سے کیسے رابطہ کریں۔ اس رازداری کے نوٹس کے علاوہ ہماری رازداری کی پالیسی بھی پڑھیں۔ تاہم، یہ رازداری کا نوٹس ہمہ وقت رازداری کی پالیسی پر فوقیت رکھتا ہے۔
ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں؟
SmartThings کے ذریعہ، ہم آپ کے بارے میں متعدد طریقوں سے معلومات جمع کرتے اور برقرار رکھتے ہیں۔
وہ معلومات جو آپ براہ راست فراہم کرتے ہیں
• آپ کے اکاونٹ کی معلومات: SmartThings آپ کے اکاؤنٹ کی ایسی معلومات جمع کرے گا، جو آپ کی SmartThings خدمات کے آغاز فراہمی کے لیے ضروری ہے۔ اس میں آپ کا نام، Samsung account آئی ڈی، ای میل پتہ، ڈاک کا پتہ اور فون نمبر، صارف نام اور پاس ورڈ شامل ہو سکتے ہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات میں نہ صرف وہ معلومات شامل ہوگی جو آپ نے SmartThings ایپ میں Samsung account تخلیق کرنے کے لیے درج کی تھی، بلکہ ان فریق ثالث سروس پارٹنرز کی جانب سے ایپس میں موجود اکاؤنٹ کی معلومات بھی شامل ہوں گی جنہیں آپ SmartThings تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں۔
آپ کے SmartThings کے استعمال سے متعلق معلومات
• ایپ، اپلائنس، اور آلہ کے استعمال کی معلومات: ہم آپ کے SmartThings ایپ کے استعمال کے دوران تخلیق شدہ استعمال کی معلومات جمع کریں گے، جیسے ایپ کے لاگز ، گروپس، قواعد، اور مقام کے نام، اور دیگر تشکیل کی معلومات۔ چونکہ SmartThings متعدد ہوم اپلائنسز، سینسرز، SmartThings حب، سمارٹ بلبس، گھروں کے نگراں کیمرے اور دیگر آلات جو SmartThings سے جڑے ہوں (”گھروں کے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) آلات“) پر مشتمل ہو سکتا ہے، لہذا SmartThings آپ کے گھروں کے IoT آلات کے استعمال سے متعلق معلومات بھی جمع کرے گی، جیسے گھروں کے IoT آلات کے ماڈل، نام، گروپ کا نام یا عرفیت اور مقام کا نام جو اس آلہ کو دیا گیا ہو، نیٹ ورک کنکشن کی معلومات اور اطراف کے نیٹ ورک کے ماحول کی معلومات، ملک کا موبائل کوڈ، موبائل نیٹ ورک آپریٹر، او ایس کا ورژن، آئی پی پتہ اور آئی ایم ای آئی، سینسر اور تشکیل کا ڈیٹا، غلطی اور خراب کارکردگی کے لاگز، آلہ کا شناخت کار (جیسے آئی سی سی آئی ڈی)، اور خودکار نام۔ ایسی معلومات پر عمل درآمد کرنے کا مقصد وہ خدمت فراہم کرنا ہے جس کی آپ نے درخواست کی ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ کسی موشن سینسر کا استعمال کرتے ہیں، تو SmartThings سینسر کے ذریعے پتہ لگائی گئی معلومات جمع کرے گا، جیسے کسی ایسے فرد کی حرکت کا اظہار کرنے والے لاگز جو آپ کے گھر میں رہتا ہو، یا روشنیاں خود بخود آن یا آف ہو گئی ہوں، یا اگر کوئی نامعلوم فرد آپ کے گھر میں گھستا ہے تو آپ کو الرٹ کرنے والے لاگز۔ SmartThings ان گھریلو آلات کے استعمال/سیٹنگز کی معلومات بھی جمع کرتا ہے جو SmartThings سے جڑے ہوئے ہوں، اگر آپ ان خصوصیات کو آن کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کے ریفریجریٹر کے اندر کا درجۂ حرارت، وقت کی معلومات جو یہ ظاہر کرتی ہو کہ آپ نے ایئر کنڈیشنر کو کتنی دیر تک استعمال کیا ہے، اور دیگر معلومات ان فنکشنز کے بارے میں جمع کی جائیں گی جن کو آپ نے منتخب کیا ہے، نہ صرف آپ کے موبائل ایپ کے ذریعے اس آلہ/گھریلو آلات کا اسٹیٹس ڈسپلے کرنے کے لیے، بلکہ آپ کے IoT آلات کے استعمال کو سمجھنے اور اس لیے بھی کہ ہم SmartThings خدمت کو مزید بہتر بنا سکیں۔ سابقہ ذاتی ڈیٹا کے علاوہ، اور صرف اسی صورت میں جب آپ کو SmartThings ایپ یا گھریلو IoT آلات کے استعمال میں مخصوص تکنیکی مددکی ضرورت ہو، ہم آپ کے ڈمپ لاگز جمع کریں گے، جو ایسی فائلیں ہوتی ہیں جن میں آپ کے آلات کی تکنیکی غلطیوں کی فہرست ہوتی ہے۔ ان ڈمپ لاگز کا استعمال آپ کو درکار تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے اور SmartThings ایپ اور IoT آلات کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے گا۔
• گھر کے نگراں کیمرہ کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو اور آڈیو کلپس: اگر آپ SmartThings کے ساتھ ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ آلات جوڑتے ہیں، تو SmartThings آپ کی پسند کی بنا پر، آپ کو SmartThings ایپ میں خدمت فراہم کرنے کے لیے ایسے آلات کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو یا آڈیو کلپس جمع کرے گا۔
• تصاویر، ویڈیو کلپس: اگر آپ اپنے ڈیوائس پر دیگر SmartThings صارفین کے ذریعہ ذخیرہ کردہ اپنی تصاویر یا ویڈیو کلپس (جنہیں گھر کے نگراں کیمرہ کے ذریعہ ریکارڈ نہیں کیا گيا ہو) کا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو SmartThings تصاویر اور ویڈیو کلپس اکٹھا کرے گا۔
• وائس کی معلومات: اگر آپ SmartThings سے Bixby کو جوڑتے ہیں، تو آپ کی Bixby کے ساتھ گفتگو کی معلومات، بشمول وائس کمانڈز، آپ کو بہتر فیڈ بیک فراہم کرنے اور Bixby کی کوالٹی میں سدھار لانے کے لیے جمع کی جائے گی۔
• مقام کی معلومات: اگر آپ مقام سے متعلق ڈیٹا کے کلیکشن اور استعمال کی رضامندی دیتے ہیں، تو آپ کے ارضی مقام کا ڈیٹا ایڈوانسڈ آٹومیشن خصوصیات، جیسے طلوع آفتاب/غروب آفتاب کے نوٹیفکیشن کے لیے اور آپ کے گھر واپس آنے پر خودکار طور پر گھریلو IoT آلات کو آن کرنے کی خدمت فراہم کرنے کے لیے جمع کیا جاتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے مقام کی معلومات پر عمل درآمد روک دیا جائے، تو آپ SmartThings کی سیٹنگز میں ”مقام کی معلومات استعمال کریں“ کو بند کر سکتے ہیں۔
• سمارٹ ٹی وی کی معلومات: اگر آپ کسی Samsung Smart TV کو SmartThings سے جوڑیں، تو جو سمارٹ ٹی وی آپ نے خریدا ہے اس کے اجزا کی معلومات، بشمول واؤچر یا گفٹ کارڈ کے نمبرز؛ اور ایسی معلومات جو آپ کو اپنے ٹی وی پر یاد دھانی اور کیلنڈر نوٹیفکیشن سیٹ کرنے دیتی ہیں، جمع کی جائیں گی۔
ہم آپ کے سمارٹ ٹی وی اور دیگر آلات کے بارے میں وہ معلومات بھی جمع کریں گے جو آپ SmartThings ایپ اور SmartThings حب میں شامل کرتے ہیں اور کنکٹ کرتے ہیں، اور ان آلات کے آپ کے ذریعے استعمال کی معلومات ایسے طریقوں سے جمع کریں گے جن کا بیان ہم کلیکشن کے وقت یا بصورت دیگر آپ کی علیحدہ رضامندی کے ساتھ کریں گے۔
ہم آپ سے کوئی حساس ذاتی ڈیٹا جان بوجھ کر یا ارادتاً جمع نہیں کرتے ہیں۔ تاہم، برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ SmartThings ایپ اور دیگر گھریلو IoT آلات کا استعمال کرتے وقت غیر ارادی طور پر حساس معلومات ہمارے ساتھ شیئر نہیں ہوں گی۔ اگر آپ SmartThings میں ایسی معلومات جمع کرتے ہیں جو نوعیت کے اعتبار سے حساس ہوں، تو انہیں ذیل میں مذکور مقاصد کے لیے جمع اور استعمال کیا جائے گا۔
ہم آپ کی معلومات کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟
• SmartThings ایپ میں آپ کے گھریلو IoT آلات کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ کو اہل بنانے کے لیے؛
• SmartThings ایپ میں آپ کی درخواست کردہ خدمات یا خصوصیات فراہم کرنے کے لیے؛
• آپ کی درخواستوں اور سوالات کے جواب دینے کے لیے، اور آپ سے SmartThings کے بارے میں مواصلت کرنے کے لیے؛
• آپ کو مدد فراہم کرنے کے لیے جب آپ SmartThings ایپ یا گھریلو IoT آلات کے لیے تکنیکی مدد اور دیگر رکھ رکھاؤ خدمات کی درخواست کرتے ہیں؛
• SmartThings سے جڑے گھریلو IoT آلات سے متعلق غلطیوں کے لیے دور سے رکھ رکھاؤ خدمات فراہم کرنے کے لیے اگر آپ کسٹمر سروس سینٹر سے رابطہ کرتے ہیں؛
• آپ کی اکاؤنٹ معلومات کو لنک کرنے یا بصورت دیگر فریق ثالث خدمت شراکت داران کی منتخب کردہ ایپس، آلات، خصوصیات اور خدمات کے ساتھ باہم تعامل کرنے کے لیے؛
• ہمارے کاروبار کو چلانے، اس کی قدر پیمائی کرنے اور اسے بہتر بنانے (بشمول نئی مصنوعات اور خدمات کا فروغ؛ ہماری مصنوعات اور خدمات کو افزوں اور بہتر بنانے اور SmartThings؛ اپنی مصنوعات اور خدمات کا تجزیہ کرنے؛ ڈیٹا کی تجزیہ کاری انجام دینے؛ اور اکاؤنٹنگ، آڈٹنگ اور دیگر اندرونی کاموں کو انجام دینے) کے لیے؛
• گھریلو IoT آلات سے متعلق حسب ضرورت سفارشات اور دیگر مفید خدمات یا خصوصیات فراہم کرنے کے لیے؛
• اگر آپ اپنے Samsung account میں حسب ضرورت بنانے کی خدمات آن کرتے ہیں، تو ان مقاصد کے لیے SmartThings ایپ کے ذریعے جمع کردہ ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے؛ • آپ یہاں جاکر ہماری حسب ضرورت بنانے کی خدمت کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں؛
• اگر آپ کے پاس Samsung Smart TV ہے، تو (i) آپ کو سمارٹ ٹی وی ڈیجیٹل اجزا خریدنے کا اہل بنانے کے لیے، (ii) سمارٹ ٹی وی ڈیجیٹل اجزا کی سرگزشت فراہم کرنے کے لیے، (iii) آپ کو سمارٹ ٹی وی ڈیجیٹل اجزا کے لیے یاد دھانی سیٹ کرنے کی سہولت دینے کے لیے اور (iv) آپ کو اپنے Samsung Smart TV پر کیلنڈر نوٹیفکیشن وصول کرنے کا اہل بنانے کے لیے؛
• جہاں آپ نے ہماری جانب سے مارکیٹنگ والی مواصلات وصول کرنے کی الگ سے اجازت دی ہے، وہاں ہم آپ کو زیادہ متعلقہ مارکیٹنگ فراہم کرنے کے لیے، آپ کے آلہ اور ان گھریلو IOT آلات، جنہیں آپ SmartThings سے جوڑتے ہیں، سے متعلق معلومات کو اس ڈیٹا کے ساتھ ملا سکتے ہیں جو ہم نے آپ کے بارے میں دیگر ذرائع، خاص طور پر آپ کے Samsung Account سے جمع کی ہے۔
• قوانین اور ضوابط کی تعمیل کرنے کے لیے؛ اور
• Samsung Electronics، یا ہمارے کسی ملحقہ ادارے، کاروباری پارٹنرز، یا کسٹمرز کے حقوق، املاک، اور/یا سلامتی کا تحفظ کرنے کے لیے۔
رازداری کے اس نوٹس میں اپ ڈیٹس
آپ کو اس بارے میں ہونے والی تبدیلیوں سے مطلع کرنے کے لیے کہ ہم SmartThings میں کیسے آپ کی معلومات جمع اور ان پر کارروائی کرتے ہیں یا متعلقہ قوانین اور ضوابط میں ہونے والی تبدیلیوں سے آپ کو آگاہ کرنے کے لیے اس رازداری کے نوٹس کو اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ وہ تاریخ جب اس دستاویز کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اس رازداری نوٹس کے اوپر کی جانب دکھائی گئی ہے۔
آخری تازہ کاری