Samsung SmartThings: رازداری کا نوٹس
نفاذ کی تاریخ: فروری 26, 2018
ہم یہاں Samsung Electronics Co., Ltd. یعنی (¡±Samsung¡°) رازداری کے متعلق آپ کے خدشات کا احترام کرتے ہیں۔ یہ رازداری کا نوٹس ان ذاتی معلومات پر لاگو ہوتا ہے جو ہم Samsung SmartThings مصنوعات اور خدمات کے ذریعے جمع کرتے ہیں (سابقہ معروف بطور Samsung Connect)، جس میں IoT پلگ انز، آلات، اور سافٹ ویئر شامل ہیں (مجموعی طور پر، ¡±Samsung SmartThings¡°)۔ اس نوٹس کا اطلاق Samsung یا اس کے ملحقہ اداروں کی جانب سے فراہم کردہ دیگر خدمات، ایپلیکیشنز، یا ویب سائٹوں کے ذریعے جمع کردہ معلومات پر نہیں ہوتا۔
اس رازداری کے نوٹس میں، ہم Samsung SmartThings کے ذریعے جمع کردہ معلومات کی قسمیں بیان کرتے ہیں، ہم ان معلومات کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں، ہم ان کو کس کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، اور ہمارے ان معلومات کے استعمال کے بارے میں آپ کو جو چناؤ دستیاب ہیں۔ ہم ان اقدامات کو بھی بیان کرتے ہیں جو ہم ان معلومات کا تحفظ کرنے کیلئے کرتے ہیں اور آپ کو بتاتے ہیں کہ ہماری رازداری کی کارروائیوں کے متعلق ہم سے کیسے رابطہ کریں۔
فہرست کردہ سیکشن پر پھلانگنے کیلئے نیچے دیے گئے لنکس میں سے ایک پر کلک کریں:
¡¤ وہ معلومات جو ہم حاصل کرتے ہیں
¡¤ ہم ان معلومات کو جو ہم حاصل کرتے ہیں کیسے استعمال کرتے ہیں
¡¤ دیگر آلات، ایپلیکیشنز، اور فیچرز کے لنکس
¡¤ آپ کے انتحاب
¡¤ ہم ذاتی معلومات کی کیسے حفاظت کرتے ہیں
¡¤ اس رازداری کے نوٹس کے اپ ڈیٹس
وہ معلومات جو ہم حاصل کرتے ہیں
Samsung SmartThings کے ذریعے، ہم آپ کے متعلق مختلف طریقوں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ذاتی معلومات کی اقسام جو ہم حاصل کر سکتے ہیں اس پر مشتمل ہو سکتی ہیں:
¡¤ رابطہ کی معلومات، جیسے کہ نام، ای میل پتہ، ڈاک کا پتہ، اور فون نمبر؛
¡¤ Samsung account ID؛
¡¤ فریق ثالث آلات، ایپلیکیشنز، فیچرز، یا خدمات میں شرکت کرنے کیلئے صارف نام اور پاس ورڈ؛
¡¤ آپ کے آلہ کا دقیق جغرافیائی محل وقوع اگر آپ اس ڈیٹا کی جمع آوری کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہیں؛
¡¤ ان صارفین کیلئے جو Samsung SmartThings سےویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ آلات متصل کرتے ہیں (مثال، ویڈیو کیمرے)، ایسی ویڈیو یا آڈیو ریکارڈنگ کے مشمول؛
¡¤ ان صارفین کیلئے جو Samsung Bixby آواز اسسٹنٹ کو Samsung SmartThings سے متصل کرتے ہیں، Bixby کے ذریعے حاصل کردہ مشمول؛
¡¤ ان صارفین کیلئے جو Samsung Smart TV کو Samsung SmartThings سے متصل کرتے ہیں، اس Smart TV مشمول کے متعلق معلومات جو یہ صارفین خریدتے ہیں، صارفین کے Samsung یا فریق ثالث ڈیجیٹل کیلنڈر اور صارف کوپن یا گفٹ کارڈ نمبر؛
¡¤ ان آلات/ایپلائنسز کیلئے جو Samsung SmartThings سے متصل ہیں، آلات/ایپلائنس معلومات، جیسے کہ آلہ/ایپلائنس ماڈل، نام، گروپ نام اور آلہ/ایپلائنس کو تفویض کردہ مقام کا نام؛ سیٹنگز؛ سینسر اور تشکیل کا ڈیٹا؛ غلطی اور خراب کارگزاری لاگز؛ استعمال کی معلومات؛ موبائل ملکی کوڈ؛ موبائل نیٹ ورک آپریٹر؛ OS ورژن؛ IP پتہ؛ IMEI یا دیگر آلہ/ایپلائنس شناخت کنندہ؛ آلہ/ایپلائنس آٹومیشن نام اور تشکیل کی معلومات۔
ہم آپ کے، آپ کے آلات/ایپلائنسز اور ایپلیکیشنز، اور آپ کے Samsung SmartThings کے استعمال کے متعلق دیگر معلومات بھی ان طریقوں سے جمع کر سکتے ہیں جو ہم جمع آوری کے وقت آپ سے بیان کرتے ہیں یا بصورت دیگر آپ کی رضامندی سے۔
ہم ان معلومات کو جو ہم حاصل کرتے ہیں کیسے استعمال کرتے ہیں
ان معلومات کو جو ہم Samsung SmartThings کے ذریعے حاصل کرتے ہیں ایسے استعمال کر سکتے ہیں:
¡¤ یہ Samsung SmartThings خدمات فراہم کرنے کیلئے؛
¡¤ آپ کے Samsung account کو متصل کردہ فریق ثالث آلات، ایپلیکیشنز، فیچرز، یا خدمات سے لنک کرنے کیلئے؛
¡¤ Samsung Smart TV صارفین کیلئے، ان کو (i) صارفین کو Smart TV ڈیجیٹل مشمول خریدنے کا اہل بنانا، (ii) خریدے گئے Smart TV ڈیجیٹل مشمول کا تاریخ نامہ فراہم کرنا، (iii) صارفین کو Smart TV ڈیجیٹل مشمول کیلئے یاد دھانیاں سیٹ کرنے کا اہل بنانا، اور (iv) صارفین کو Samsung Smart TV پر کیلنڈر نوٹیفیکیشنز وصول کرنے کا اہل بنانا؛
¡¤ ان صارفین کیلئے جو Samsung کی حسب ضرورت خدمت کو اہل بناتے ہیں، Samsung SmartThings کے ذریعے جمع کیا گیا ڈیٹا ان مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا جن کو اس میں بیان کیا گیا ہے Samsung کسٹمائزیشن خدمت رازداری کا نوٹس؛
¡¤ آپ کی درخواستیں اور استفسارات کا جواب دینے کیلئے؛
¡¤ آپ کے ساتھ Samsung SmartThings کے متعلق مواصلت کرنے کیلئے؛
¡¤ ان Samsung ہوم ایپلائنسز کے ساتھ جو Samsung SmartThings سے متصل کی گئی ہیں غلطیوں یا اس سے ملحق خراب کارگزاری کیلئے ایک دور سے بندوبست خدمت فراہم کرنے کیلئے؛
¡¤ آپ کو Samsung مصنوعات اور خدمات کے بارے میں نوٹیفیکیشنز، مشمول، تنبیہات، پیشکشیں، پروموشنز، مارکیٹنگ معلومات، مواصلات، اور اشتہارات فراہم کرنا؛
¡¤ اپنے کاروبار کی عملیات انجام دینا، قدر کا تعین، اور بہتر بنانا (بشمول نئی مصنوعات اور خدمات اختراع کرنا؛ اپنی مصنوعات اور خدمات اور Samsung SmartThings کی افزائش اور بہتری پیدا کرنا؛ اپنے مواصلات کا انصرام کرنا؛ اپنی مصنوعات اور خدمات، صارف بیس، اور Samsung SmartThings کا تجزیہ کرنا؛ ڈیٹا کا مجموعہ بنانا اور بے نام کرنا، اور ڈیٹا تجزیہ کاری انجام دینا؛ اور اکاؤنٹنگ، آڈٹنگ، اور دیگر داخلی کارگزاریاں انجام دینا)؛
¡¤ شناخت ہونے، اور دھوکہ دہی اور دوسری جرائم پیشہ سرگرمی روکنے، دعوے، اور دیگر قانونی ذمہ داریوں سے بچاؤ کیلئے؛ اور
¡¤ قابل اطلاق قانونی تقاضوں، متعلقہ صنعتی معیاروں، اور ہماری پالیسیمں، بشمول اس رازداری کے نوٹس کی تعمیل کرنے اور نافذ کرنے، اس Samsung account رازداری پالیسی، اور بشمول Samsung SmartThings خدمت کی شرائط۔
ہم Samsung SmartThings کے ذریعے، وقت کے ساتھ متصل کردہ آلات پر آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے متعلق اور فریق ثالث آلات، ایپلیکیشنز، اور دیگر آن لائن فیچرز اور خدمات کے درمیان سے ذاتی معلومات جمع کر سکتے ہیں۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو اپنی ذیلی کمپنیوں اور ملحق اداروں اور ان خدمت فراہم کنندگان کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جو ہمارے لئے خدمات انجام دیتے ہیں۔ ہم اپنے خدمت فراہم کنندگان کو ان معلومات کو استعمال کرنے یا افشا کرنے کی اجازت نہیں دیتے ماسوائے اس کے کہ ہماری طرف سے خدمات انجام دینے کیلئے یا قانونی تقاضوں کی تعمیل کرنے کیلئے ضروری ہو۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کی ذاتی معلومات کو وائرلیس کیریئرز ، ساتھ ہی ساتھ ان فریق ثالث کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں جو ان ایپلیکیشنز اور خدمات کو چلاتے ہیں جن سے آپ Samsung SmartThings کے ساتھ متصل ہوتے ہیں۔ اگر آپ Samsung SmartThings مقام کے گروپ تخلیق کرتے ہیں، تو بعض ذاتی معلومات جو آپ Samsung SmartThings کے ساتھ شیئر کرتے ہیں، جس میں آپ کا جغرافیائی محل وقوع ڈیٹا شامل ہے، آپ کے مقام کے گروپ کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، ہم وہ ذاتی معلومات شیئر کر سکتے ہیں جو ہم آپ کی درخواست پر Samsung SmartThings کے ذریعے جمع کرتے ہیں۔ Samsung، ہماری ذیلی کمپنیاں اور ملحق ادارے، اور ہمارے فریق ثالث خدمت فراہم کنندگان بھی آپ کے متعلق معلومات کو افشا کر سکتے ہیں (1) اگر قانون یا قانونی کارروائی کے تحت ہمارے لئے ایسا کرنا ضروری ہو (جیسے کہ ایک عدالتی حکم یا عدالتی سمن)؛ (2) حکومتی ایجنسیوں کی درخواستوں کے جواب میں، حیسے کہ قانون نافذ کرنے والے ارباب اختیار؛ (3) ہمارے قانونی حقوق کے قیام، کارروائی یا دفاع کیلئے؛ (4) جب ہمیں یقین ہو کہ مادی یا دیگر ضرر یا مالی نقصان کو روکنے کیلئے انکشاف کرنا ضروری یا مناسب ہے؛ (5) کسی مشتبہ یا واقعی غیر قانونی سرگرمی کی تحقیقات کے سلسلے میں؛ (6) کسی ممکنہ یا حقیق صورتحال واقع ہونے کی وجہ سے ہمارا پورا کاروبار یا اثاثے یا اس کا کوئی حصہ فروخت یا منتقل کیا جائے (بشمول کسی انضمام، اکتساب، مشترکہ منصوبے، تنظیم نو، محروم کرنے، تحلیل، یا دیوالیہ ہونے کی صورت میں)؛ یا (7) بصورت دیگر آپ کی رضامندی سے۔
دیگر آلات، ایپلیکیشنز، اور فیچرز کے لنکس
Samsung SmartThings آپ کو دوسرے آلات، ایپلیکیشنز، اور فیچرز سے متصل ہونے کی اہلیت فراہم کر سکتا ہے۔ یہ آلات، ایپلیکیشنز، اور فیچرز ہماری جانب سے آزادانہ طور پر عملیات کر سکتے ہیں اور اپنا خود کا رازداری کا نوٹس یا پالیسیاں رکھ سکتے ہیں، جس کیلئے ہم پر زور سفارش کرتے ہیں کہ آپ ان کا جائزہ لیں۔ جہاں تک کوئی لنک کردہ آلہ، ایپلیکیشن، یا فیچر ہماری ملکیت میں یا ہمارے کنٹرول کے تحت نہ ہو، ہم اس کے مشمول، آلہ کے کسی استعمال، ایپلیکیشن، یا فیچر، یا اس آلہ کے آپریٹر کے رازداری کی کارروائیوں، یا فیچر کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
ان ذاتی معلومات کے بارے میں جو ہم آپ کے متعلق حاصل کرتے ہیں ہم آپ کو بعض انتخاب کی پیشکش کرتے ہیں۔ اپنی ترجیحات اپ ڈیٹ کرنے، اس مواصلت کو محدود کرنے کیلئے جو ہماری جانب سے آپ کو موصول ہوتی ہے، یا کوئی درخواست داخل کرنے کیلئے، برائے مہربانی ہم سے ایسے رابطہ کریں جیسا اس میں مشخص کیا گیا ہے ہم سے کیسے رابطہ کریں جو اس رازداری کا نوٹس کا ایک حصہ ہے۔
برائے مہربانی ان انتخابات کیلئے جو آپ کے Samsung SmartThings استعمال کے بارے میں آپ کو دستیاب ہو سکتے ہیں اپنے Samsung account پر سیٹنگز ملاحظہ کریں۔ آپ کا Samsung account انتحابات کی پیشکش کرتا ہے جن کا تعلق Samsung SmartThings کے ساتھ بعض معلومات شیئر کرنے اور Samsung کی جانب سے مصنوعات، خدمات اور پروموشنز کے متعلق بعض مارکیٹنگ معلومات اور مواصلات وصول کرنے سے ہے۔ آپ ان ذاتی معلومات کو جو آپ Samsung SmartThings کے ساتھ شیئر کرتے ہیں Samsung SmartThings سیٹنگز کے ذریعے اپ ڈیٹ بھی کر سکتے ہیں، جس میں آپ کا نام، ای میل پتہ، اکاؤنٹ پاس ورڈ یا پن نمبر، صارف پروفائل، آلہ/ایپلائنس آٹو میشن نام اور تشکیل کی معلومات، مقام، گروپ، اور آلہ کی معلومات شامل ہیں۔
اگر آپ نے اپنے آلہ پر کسٹمائزیشن سروس کو اہل بنادیا ہے، تو آپ کسی بھی وقت اپنے Samsung account پر سیٹنگز کے ذریعے کسٹمائزیشن سروس کو نا اہل بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو کسٹمائزیشن سروس آپ کو حسب ضرورت مشمول اور معلومات بھیجنے کیلئے آپ کی معلومات کو استعمال نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ، اگر آپ کسٹمائیزیشن سروس کے ¡±حسب ضرورت اشتہارات اور براہ راست مارکیٹنگ¡° فیچر کو نا اہل بنادیتے ہیں، تو کسٹمائیزیشن سروس کے ذریعے جمع کی گئی اور تجزیہ کردہ معلومات ممکن ہے آپ کو ہدف کردہ اشتہارات فراہم کرنے کیلئے مزید استعمال نہ کی جائے۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ اگر آپ Samsung SmartThings کو بعض معلومات جمع کرنے یا شیئر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہیں، تو ممکن ہے آپ Samsung SmartThings کے ذریعے دستیاب تمام فیچرز استعمال کرنے کے قابل نہ ہو سکیں۔
ہم ذاتی معلومات کی کیسے حفاظت کرتے ہیں
ہم ان ذاتی معلومات کیلئے جو ہم Samsung SmartThings کے ذریعے حاصل کرتے ہیں اتفاقیہ، غیر قانونی یا غیر مجاز اتلاف، نقصان، ردوبدل، رسائی، اکتشاف یا استعمال کے خلاف بچاؤ کیلئے اختراع کردہ انتظامی، تیکنیکی اور طبعی حفاظتی اقدامات کو برقرار رکھتے ہیں۔
Samsung SmartThings ایک عام سامع کیلئے اختراع کیا گیا ہے اور اس کا براہ راست مقصد بچے نہیں ہیں۔ Samsung SmartThings جان بوجھ کر 18 سال سے کم عمر بچوں سے ذاتی معلومات جمع کرنا یا اس کی درخواست نہیں کرتا ہے۔ اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ ہم نے کسی 18 سال سے کم عمر بچے سے ذاتی معلومات جمع کی ہیں، ہم ان معلومات کو فوری طور پر حذف کر دیں گے۔ اگر آپ کو یقین ہے کہ ہوسکتا ہے کسی 18 سال سے کم عمر بچے نے ہمیں ذاتی معلومات فراہم کی ہیں، برائے مہربانی ہم سے ایسے رابطہ کریں جیسا اس میں مشخص کیا گیا ہے ہم سے کیسے رابطہ کریں جو اس رازداری کا نوٹس کا ایک حصہ ہے۔
Samsung SmartThings کے تعلق سے ہماری ذاتی معلومات کی کارروائیوں میں تبدیلیوں کو منعکس کرنے کیلئے وقتا فوقتا اور آپ کو بنا پیشگی اطلاع یہ رازداری کا نوٹس اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس رازداری کے نوٹس کی نمایاں تبدیلیوں سے آپ کو مطلع کرنے کیلئے ہم Samsung SmartThings ایپلیکیشن پر ایک نوٹس پوسٹ کریں گے اور اس نوٹس کے اوپر کے حصے پر ظاہر کریں گے کہ اس کو کب تازہ ترین اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
ہم سے کیسے رابطہ کریں
اپنی ترجیحات اپ ڈیٹ کرنے، اپنی معلومات اپ ڈیٹ یا درست کرنے کیلئے، ایک درخواست جمع کروائیں یا ہم سے اس رازداری کا نوٹس کے متعلق سوالات پوچھیں، برائے مہربانی ہم سے آن لائن رابطہ کریں۔